منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ چوہدری نثار اور اعتزاز احسن نے ایسا کام کر دیا کہ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے ‘ جس میں چیف آف آرمی سٹاف ولیمے کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانوں کا گیٹ پر خود استقبال کرتے رہے ‘ ولیمے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم عمران خان ‘ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ‘

سپیکر اسد قیصر ‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘ مسلح افواج کے سابق سربراہان اور غیر ملکی سفیروں کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ ولیمے کی تقریب آرمی ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ رات آرمی ہائوس میں منعقد ہوئی جس کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں آرمی چیف معزز مہمانوں کا آرمی ہائوس میں خود استقبال کر رہے ہیں۔ تقریب میں صدر ‘ وزیر اعظم ‘ چیف جسٹس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سابق وزیر خارجہ (ن) لیگی رہنما خواجہ آصف ‘ (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر رانا تنویر حسین ‘ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ‘ سینیٹر میر حاصل بزنجو ‘ وزیر اطلاعات فواد چوہدری ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ‘ سابق وزیر داخلہ و (ن) لیگ کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان ‘ پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن ‘ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین ‘ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل ‘ وزیر خزانہ اسد عمر ‘ وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی ‘ چین کے سفیر یائو جنگ‘سعودی عرب ‘ برطانیہ ‘ متحدہ عرب امارات سمیت متعدد دیگر ممالک کے سفیروں ‘ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ‘ راحیل شریف ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘

پی پی پی کے رہنما سید خورشید شاہ ‘ ایم کیو ایم کے رہنما وفاقی و زیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ‘ ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ ‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ‘ وزیر دفاع پرویز خٹک ‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل ‘ نعیم بخاری اور ممتاز گلوکار شہزاد رائے ‘کرکٹر شعیب اختر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ولیمہ کی

تقریب میں چوہدری نثار علی خان اور چوہدری اعتزاز احسن ایک ہی صوفے پر براجمان رہے اور دونوں کے درمیان کچھ دیر بات چیت بھی ہوتی رہی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں چوہدری اعتزاز احسن اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے اور ایک موقع پر دونوں نے سخت بیان بازی کی تھی اور تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چوہدری نثار کے ایک بیان کو جواز بنا کر اعتزاز احسن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی جس پر چوہدری نثار نے جواب دینا چاہا تھا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں جواب دینے سے روک دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…