منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئی تاریخ رقم ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ میلاد شریف سرکاری سطح پر منایا جائیگا،سعودی عرب سمیت کون کونسے اسلامی ممالک کے مشائخ شرکت کرینگے؟ اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میلاد شریف سرکاری طور پر منایا جائے گا، محفل میلاد میں ایران ، سعودی عرب ، ترکی سمیت کئی دیگر ممالک کے مشائخ شرکت کرئیں گے ،پاکستان کا تصور ریاست مدینہ ہے علمائے کرام نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا تفصیلات کے مطابق

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد میں مجددین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیزئیں ہیں ۔ آج ہیں کل نہیںدرویشی اور فکر کا رشتہ ہمیشہ رہنے والا ہے ۔ تصوف اخلاق حسنہ کا نام ہے لوگوں کے بارے میں اچھا سوچیں اور اچھا برتا کریں پاکستان میں مدینہ کی ریاست کا تصور بھی یہی ہے کہ ملک میں معیانہ روی اور اعتدال ہو وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہ اکہ علمائے کرام اور مشائخ عزام کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کوئی دو رائے نہیں ہیںہمیں ہر طریقے سے صوفیا کی فکر کو تمام عالم میں پھیلانا ہے، میری بھرپور کوشش ہوگی کہ صوفیا کی تعلیمات کو پھیلائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکٹری اوقاف پاکستان میں سب سے ایگزیکٹو پوسٹ ہے حکومت کے تصرف میں مزاروں کے تمام چندے نظرانے اوقاف کو جاتے ہیںوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس پہ کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے ۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ہم نے ملک میں اس دفعہ تاریخی اورشایان شان میلاد شرف منانے کی حکومت سے سفارش کی ہے۔ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پاکستان میں سرکاری سطح پہ میلاد منایا جائے گا محفل سما اور قرات و نعت کی محافل کا انعقاد کرایا جائے گا جس میں بغداد شریف، سعودی اور ایرانی مشائخ اور علما کرام پاکستان تشریف لائیں گے، وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا کہناتھا کہ صوفیا کے افکار اور تعلیمات ہردور کے لیے ہیں قوم کو ان پر عمل کرنا چاہیے صوفیا نے عاجزی انکساری اور امن کا درس دیا تحریک پاکستان کی بنیاد مجدد الف ثانی کے افکار ہیں پاکستان کا تصور ریاست مدینہ ہے علما نے تحریک آزادی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…