لاہور(نیوز ڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ میں پیش رفت،نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے کے فرنس آئل چوری کیس میں وعدہ معاف گواہ نے مزید دو ملزمان کی نشاندہی کردی ۔قیصر عباس کی نشاندہی پر نیب نے محمد اسلم اور حامد کو گرفتارکرلیا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے دونوں ملزمان کو 27 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ ملزمان نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں
کڑوڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کیا۔نیب لاہور نے قیصر عباس، دلبر حسین، رانا مہتاب اور غلام شبیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دلبر ڈوگر، رانا مہتاب اور شبیر کی طرف سے پلی بارگین کی درخواست دے چکے ہیں۔ نیب کا کہن اہے کہ ایک ملزم کے اکائونٹ میں 70لاکھ روپے جمع کروائے گئے اورنندی پور کا تمام ریکارڈ پھاڑ دیا گیا۔ملزم قیصرکاکہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کس نے ریکارڈ پھاڑابس کسی نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ پھاڑ دیا۔