اسلام آباد (وائس آف ایشیا) معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے پہلے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے 2 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔اس عرصے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے انتہائی پر عزم نظر آتی ہے۔
اس سلسلے میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت مقبول فیصلے کرکے عوامی حمایت سمیٹ رہی ہے وہیں تحریک انصاف کی حکومت کو کچھ سخت فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں جس کے باعث عوام خاصی بے چین نظر آتی ہے۔اس ساری صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ملک کے معاشی حالات ہیں۔ملک میں دن بدن ڈالرز کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ حکومت کو قائم ہوئے 100 دن مکمل ہو نے والے ہیں اور اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے تمام وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کتنا کام کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے بنائی خفیہ ٹیم بھی وزیر اعظم کو مکمل طور پر آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ 100 روز مکمل ہونے پر وزیر اعظم کی جانب سے 5سے 6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء کوانکے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ یا تو ان کو مکمل طور پرکابینہ سے باہر نکال دیا جائے گا یا پھر ان کو اہم وزارتوں سے ہٹا کر چھوٹی اور غیر اہم وزارتیں دے دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ 100 روزہ مرحلہ وزراء کے لیے بھی ٹیسٹنگ فیز ہے اور جو وزراء کام کریں گے وہ رہیں گے اور جو کام نہیں کریں گے وہ گھر جائیں گے۔