سرگودھا(این این آئی ) سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں جس میں ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے اور عدالت نے20 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق اس مقدمہ میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے دیا تھا۔یہ حکم مقدمہ میں پولیس تھانہ کینٹ کی تحقیقات کی روشنی میں دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور لیگی کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابات کی گنتی کے روز ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی جس پر پولیس نے شہری کی درخواست پر ایم این اے چوہدری حامد حمید ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور، نائب صدر مرزا منیر،سمیت 39 نامزد اور 250 کارکنان کے خلاف سولہ ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں نامزد اور دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں ایم این اے اور کارکنان ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں جس میں 16 نومبر کو سماعت کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن سے پولیس رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ کینٹ نے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لیں جس پر ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے اور جہاں ابتدائی سماعت کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعہ میں 20 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا گیاہے۔ سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں جس میں ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے