ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان نے دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کورآڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے

جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ٗوفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا ٗغریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدرات وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس کے دور ان سیکرٹری داخلہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت کی مجموعی صورتحال، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی ۔ اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے وزیرِ مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کو اسلام آباد کیلئے خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس کے دور ان اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کوراڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ،

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے۔اجلاس کے دور ان اسلام آباد پولیس کی کاکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے آئی جی اسلام آباد سے سفارشات طلب کی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے اور اس میں بلا تفریق و امتیاز قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم نے پولیس، اسلام آباد انتظامیہ و دیگر اداروں کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب غرباء کو سزا دی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اس روایت کوبدلنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…