ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے مختلف شہروں میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خوفناک اضافہ،صرف 2018ء میں کتنے واقعات ہوئے؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں ایک ہزار 214 مقدمات درج ہوئے ،14بچے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔صوبہ بھر میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایک ہزار 214 مقدمات درج ہوئے ،بدفعلی کے 799، بدفعلی معہ قتل کے 7، زیادتی کے 401جبکہ زیادتی معہ قتل کے 7 مقدمات ریکارڈ کا حصہ بنے ۔ان واقعات کے دوران 14 بچے، بچیاں جان کی بازی ہار گئے ۔ایک ہزار 5 مقدمات کے چالان مکمل کر لئے گئے جبکہ 124 مقدمات تاحال زیرِتفتیش ہیں ۔رپورٹ کے مطابق لاہور 201 مقدمات کے ساتھ سرِفہرست رہا ۔اسی عرصہ کے دوران گوجرانوالہ میں 85، فیصل آباد میں 59 جبکہ بہاولپور میں 45 مقدمات درج کئے گئے ۔ماہرینِ نفسیات نے ایسے اقدام کے کرنے والے افراد کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی غیرفطری عمل کرنے والا شخص توجہ اور نفسیاتی علاج کا طلبگار ہوتا ہے ۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ والدین کو بھی اپنے بچوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنی چاہیئے ۔بچوں کی محافل، دوست احباب ان کی زندگی کو جنت بھی بنا سکتے ہیں اور دوزخ بھی ۔  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں ایک ہزار 214 مقدمات درج ہوئے ،14بچے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔  پنجاب بھر میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…