اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مراد سعید چھا گئے، صرف دو مہینے میں وہ کچھ کر دکھایا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، ملک کو اربوں کا فائدہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے دو ماہ میں ایسی کارکردگی دکھائی کہ ملک کو اس سے اربوں روپے کا فائدہ ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کفایت شعاری کی مہم پر عمل کرتے ہوئے وزارت مواصلات نے مختلف اخراجات کم کرکے ساڑھے 3 ارب روپے کی رقم بچا لی ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت اپنی اضافی گاڑیاں وزارت مواصلات نے نیلام کر دی ہیں جبکہ اعزازیہ اور انٹرٹینمنٹ فنڈز بھی ختم کر دیے ہیں۔ قومی خزانے

میں اضافی گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والے 20 کروڑ 88 لاکھ روپے کی رقم جمع کرا دی گئی ہے، اس کے علاوہ فیول اور مرمت کے کاموں میں کمی کی وجہ سے مزید 52 لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔ اس کے علاوہ وزارت مواصلات کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایک ارب 28 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور غیر قانونی ٹھیکے اور گھپلوں میں 40 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔ وزارت مواصلات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی آمدن میں دو ماہ میں 77 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…