کراچی( آن لائن ) کراچی میں کلفٹن کے علاقے زمزمہ کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جب کہ ان کی والدہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر شیراز کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی وجہ بظاہر زہر خورانی لگتی ہے جب کہ دونوں بچوں کے جسم سے مختلف اجزا
اور خون کے نمونے حاصل کر کے لیباریٹری بھجوا دیے ہیں۔ لیبارٹری سے رپورٹ آنے میں 5 سے 10 روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آسکے گی، دونوں بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔دریں اثنا اب سے کچھ دیر پہلے دونوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔