گزشتہ5سال کے دوران پاکستان میں کتنی ہزار خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ؟شرمناک اعداوشمار جاری کر دئیے گئے

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان بھر میں گزشتہ5سال کے دوران 14ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی و اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران5312خواتین کو قتل ، غیرت کے نام پر 1548 خواتین کو قتل،99خواتین تیزاب گردی اور45خواتین کو ونی کیا گیا۔ 5سالوں میں ملک بھر میں خواتین پر مظالم کے سب سے زیادہ واقعات 2016اور2017میں رونما ہوئے۔

دستاویزت کے مطابق 2014میں ملک بھر میں خواتین پر تشدد و دیگر جرائم کے مجموعی طور پر 4203 واقعات رپورٹ ہوئے۔2014میں ملک بھر میں خواتین کیساتھ کاروکاری کے326،ونی کے10،قتل کے1109،تیزاب گردی کے18،تحویلی تشدد کا ایک اور اسی سال خواتین سے زیادتی و اجتماعی زیادتی کے 2739واقعات رپورٹ ہوئے۔دستاویزات کے مطابق 2015میںملک بھر سے خواتین پر تشدد و دیگر جرائم کے3715واقعات رپورٹ ہوئے جن میں کاروکاری کے320،ونی کے5،قتل کے836،تیزاب گردی کے15 ،زیادتی کے دوران تشدد کا ایک اورخواتین سے زیادتی و اجتماعی زیادتی کے 2534واقعات رپورٹ ہوئے۔دستاویزات کے مطابق 2016میںملک بھر سے خواتین پر تشدد و دیگر جرائم کے5084واقعات رپورٹ ہوئے جن میں کاروکاری کے355،ونی کے9،قتل کے1320،تیزاب گردی کے31 ،زیادتی کے دوران تشدد کے3 اورخواتین سے زیادتی و اجتماعی زیادتی کے3330واقعات رپورٹ ہوئے۔دستاویزات کے مطابق 2017میںملک بھر سے خواتین پر تشدد و دیگر جرائم کے5103واقعات رپورٹ ہوئے جن میں کاروکاری 309،ونی کے15،قتل کے1266،تیزاب گردی کے18 اورخواتین سے زیادتی و اجتماعی زیادتی کے3490واقعات رپورٹ ہوئے۔دستاویزات کے مطابق جون 2018تک ملک بھر سے خواتین پر تشدد و دیگر جرائم کے2947واقعات رپورٹ ہوئے جن میں کاروکاری238،ونی کے6،قتل کے781،تیزاب گردی کے17 اورخواتین سے زیادتی و اجتماعی زیادتی کے1905واقعات رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…