ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان لاہور میں سیاسی سرگرمیوں اور اہم میٹنگز میں مصروف ،خاتون اول اس موقع پر اپنی سہیلی کو ساتھ لیکر کہاں پہنچ گئیں؟قابل تقلید مثال قائم کر دی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان لاہور میں سیاسی و حکومتی سرگرمیوں میں مصروف مگر اسی دوران خاتون اول بشریٰ بی بی اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ ذہنی معذوروں کے ادارے میں ان کیساتھ وقت گزارنے پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں سیاسی و سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ان کے ہمراہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے دورے کے موقع پرخاتون اول بشریٰ بی بی بھی موجود ہیں جو کہ اچانک اپنی سہیلی کے ہمراہ ذہنی معذوروں کے ادارے فائونٹین

ہائوس پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے فائونٹین ہائوس کی انتظامیہ سے مسائل سے متعلق دریافت کیا جبکہ ذہنی معذور افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے وہاں موجود بچوں اور خواتین کے مسائل سے متعلق بھی معلومات لیں۔ خاتون اول کے ہمراہ ان کی سہیلی فرح خان بھی موجود ہیں۔ اس موقع پرخواتین اور بچوں نے خاتون اول بشریٰ بی بی کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ فائونٹین ہائوس کے دورے کے موقع پر خاتون اول کا کہنا تھا کہ مستحق ، بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے، مستحق افراد قوم کی توجہ کے طالب ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…