لاہور(آئی این پی )اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اورگورنرپنجاب چوہدری سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما پرویز الہی اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور میں ہونے والے رابطے میں پنجاب حکومت کومستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر پرویز الہی نے پنجاب حکومت کو مستحکم کرنے کیعزم کا اعادہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے طارق بشیرچیمہ کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی۔یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے رہنماں اور جہانگیر ترین کے درمیان گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس سے یہ تاثر ابھرا کہ اتحادی جماعتوں میں چوہدری سرور سے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد میں تحفظات ہوتے رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ تحفظات ہوتے ہیں، تو دور بھی ہوجاتے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور سے کوئی اختلاف نہیں، بہت اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے، طارق بشیر چیمہ کو شکایات تھیں۔انھوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گذشتہ دس سال پنجاب میں مکمل خاموشی رہی تھی، شہباز شریف کے سامنے کسی نے ایسی بات کی ہوتی، تو گھر میں پولیس آجاتی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اورگورنرپنجاب چوہدری سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما پرویز الہی اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور میں ہونے والے رابطے میں پنجاب حکومت کومستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر پرویز الہی نے پنجاب حکومت کو مستحکم کرنے کیعزم کا اعادہ کیا