اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں مولانا کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ٗ 8سال دارالعلوم حقانیہ میں پڑھا ہوں ٗ وہاں سے درینہ تعلق ہے ٗ اس رشتے کو کبھی بھلا نہیں سکتا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 8 سال دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں پڑھا ہوں، وہاں سے دیرینہ ایک تعلق ہے، اس رشتے کو کبھی بھلا نہیں سکتا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اختلاف کے باوجود ان کے ساتھ ایک محبت کا رشتہ قائم تھا اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی یہ تعلق قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے اور یہ کھلی دہشتگردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مولاناسمیع الحق بڑی شخصیت تھے ۔مولانا فضل الرحمن لوگ خوف میں زندگی گزار رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کے پیروکار صبر کا دامن نہ چھوڑیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومتی رٹ کہاں ہے؟ عام آدمی کوبھی تحفظ کا احساس نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ میں مولانا سمیع الحق کوشہید کئے جانے کی مذمت کرتا ہوں، ان کا خاندان میرے لئے ایسے ہی ہے جیسے میرا اپنا خاندان ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔حکومت قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے اور انہیں سزا دے۔