ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کی رہائی ،مسئلے کا حل صرف اسی طرح ہوسکتاہے،علامہ راغب حسین نعیمی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عوام پرتشدد احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں۔عدالتی فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی اپیل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کوکسی صورت نقصان نہ پہنچایا جائے،معاملات کو افہام وتفیہم کے ذریعے حل کیاجائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کل جامعہ نعیمیہ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گاجس میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرپیر رضائے مصطفی نقشبندی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر ظفر اقبال نعیمی،مفتی محمدعمران حنفی سمیت دیگر نامور علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی ،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدہاشم، مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی ندیم قمر، صاحبزادہ بلال حسین گردیزی،مفتی محمدمدنی،مولانا محب الرسول،مولانا مسعود احمدسیالوی ،مولانا غلام یاسین قادریی،پیر سید زین العابدین شاہ ،مولانا محمدسلیم نعیمی،مولانا جنید خالق،مولانا سعید احمدنقیبی سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث،مدرسین ،اساتذہ ،طلبہ اوربزم نعیمیہ کے عہدیداران سمیت عامہ الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عوام پرتشدد احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں۔عدالتی فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی اپیل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کوکسی صورت نقصان نہ پہنچایا جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…