پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مشتعل مظاہرین کوٹرین روکنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، افسوسناک واقعہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

نارنگ منڈی(این این آئی ) نارنگ منڈی کے علاقہ کالاخطائی ریلوے سٹیشن پر آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مشتعل مظاہرین سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 10ڈاؤن کو زبردستی روکنے کے لیے ریلوے لائن کے درمیان کھڑے ہو گئے جس کے نتیجہ میں ایک عالم دین انجن سے ٹکرانے کے بعد شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے ریفر کر دیا گیا ۔مشتعل مظاہرین نے علامہ اقبال کو زبردستی روکنے کے لیے انجن پر پتھراؤ کیا جس کے باعث انجن کے شیشے ٹوٹ گئے اور

ڈرائیور محمد یوسف خون میں لت پت ہو گیا اور اس کا سر پھٹ گیا جبکہ قبل ازیں مظاہرین نے سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کو بھی کالا خطائی ریلوے سٹیشن پر ایک گھنٹہ تک روکے رکھا ڈرائیور کو یر غمال بنا لیا اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور آسیہ مسیح کو سزائے موت نہیں دی جاتی ہم کالاخطائی میں احتجاج جاری رکھیں گے ۔واضح رہے کہ دن بھر مظاہرین آھدیاں روڈ، کالاخطائی سدھانوالی روڈ بند کر کے احتجاج کرتے رہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…