جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ختم نبوتؐ ہمارے ایمان میں شامل ہے لیکن موجودہ حالات میں اب یہ کام کرنا ضروری ہوگیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ واقعات کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیااورعوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن فضا یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔صوبے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں اور متعلقہ ادارے اسی تناظر میں فول پروف اقدامات یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے اور وضع کردہ سکیورٹی پلان کے تحت ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت ؐکے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور ختم نبوتؐ ہمارے ایمان میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات تدبر اور تحمل سے حل ہوں اوراس کیلئے ہماری کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اوراتحاد کو فروغ دینے کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی ،لہٰذا ہم سب کو قومی یکجہتی اورقومی اتحادکو فروغ کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی بہتری کی سوچ لے کر آگے چل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی جماعتوں کے رہنما قومی مفاد میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو امن عامہ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…