پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

آسیہ بی بی کی رہائی،ملک کو ایک اور بحران میں کس نے پھنسایا؟چودھری شجاعت حسین بھی بول پڑی،تشویشناک انکشاف

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور/اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت جس معاشی بحران میں گھرا ہوا ہے اور جیسے موجودہ حکومت عمران خان کی سربراہی میں اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساری اپوزیشن جماعتیں بھی اس کواہمیت دے رہی ہیں لیکن کچھ عناصر اور بیرونی قوتوں نے ملک کو ایک اور بحران میں پھنسا دیا ہے،

میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام سے جن کی سیاست سے کوئی وابستگی نہیں درخواست کرتا ہوں کہ اس بحرانی کیفیت سے ملک کو نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں خاص طور پر حضرت مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان، مولانا طارق جمیل، مفتی غلام محمد سیالوی، مولانا حنیف جالندھری، علامہ ثاقب رضا مصطفائی، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ زاہد الراشدی اور شفاء شاہ بخاری صاحبان کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور وہ ملک کو اس بحرانی کیفیت سے باہر نکالیں، سب سے بڑھ کر افواج پاکستان اور آرمی چیف کے متعلق جو زبان استعمال کی جا رہی ہے وہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، ایک بیرونی طاقت خاص طور پر ملک کے خلاف سازش میں مصروف ہے اور پاکستان کو کسی اور سمت میں ڈال رہی ہے، مسلح افواج اور آرمی چیف کو مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، میں احتجاج کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ حضرات پہلے فیصلہ تفصیل سے پڑھ لیں اور اگر فیصلے میں کوئی کمی ہے تو سپریم کورٹ میں اس کی ریویو کی گنجائش موجود ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کی قیادت میں ہمارا گھر تحفظ ختم نبوت تحریک کا مرکز تھا اور انشاء اللہ رہے گا، بطور سپیکر میری سربراہی میں جو اجلاس ہوا اس میں مولانا چنیوٹی کی تحریک پر ہم نے ربوہ کا نام بدل کر چناب نگر کھ دیا تھا، جب بھی تحفظ ختم نبوت کی بات ہو گی ہم پیش پیش ہوں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…