ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

جناب عمران خان صاحب!تاریخ خود کو دہرارہی ہے 2سال پہلے آج کے ہی دن عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے سے متعلق کیا کہا تھا؟وقت کپتان کے سامنے اسی طرح آکر کھڑا ہو گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد احتجاج ، جلائو گھیرائو اور دھرنے مگر آج سے دو سال قبل بھی ملک میں کچھ ایسی صورتحال تھی تاہم آج مذہبی جماعتیں میدان میں ہیں مگر اس وقت ملک کو بند کرنیوالے آج وزیراعظم ہیں۔ دونوں صورتحال میں فرق اپنی جگہ مگر ملک میں دھرنوں اور لاک ڈائون کی بنیاد عمران خان نے رکھی۔

آج سے ٹھیک دو سال قبل 2 نومبر 2016کو عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی کال دی تھی۔عمران خان نے اس وقت کی نواز حکومت کے سربراہ نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئےاسلام آباد لاک ڈائون کی کال دی تھی جس پر حکومت نے اپنے ردعمل میں اسلام آباد کو لاک ڈائون نہ کرنے دینے کا اعلان یا گیا۔ اپنے ردعمل میں اس وقت لیگی رہنما مشاہد اللہ خان کا کہناتھا اگر عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی کوشش تو انہیں دہشتگرد کہا جائے گا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے آج جب عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں تو تاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دہراتے ہوئے ان کے سامنے اسی طرح آکھڑی ہوئی ہے جس طرح وہ کبھی نواز حکومت کے سامنے کھڑے ہوئے تھے تاہم اس بار وجہ مختلف ہے۔ آج ملک بھر کی اہم ترین شاہراہیں بند ، وفاقی دارالحکومت مکمل طور پر مفلوج اور بند ہو چکا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بروز جمعہ موبائل فون سروس معطل ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں آج تعلیمی ادارے بندرہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز اکثر سرکاری اور نجی اسکول اور کالج بند رہے۔اور یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ پورے ملک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔اس صورتحال پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…