اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات ، دھرنا قائدین نے حکومتی ٹیم کے سامنے اہم مطالبات رکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ آنے کے بعد احتجاج ، جلائو گھیرائو کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں حکومت نے احتجاج اور دھرنا دینے والے سے مذاکرات کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن کو آخری آپریشن کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں دھرنا قائدین سے
مذاکرات کیلئے ایک حکومتی کمیٹی تشکیل دی تھی دھرنا قائدین کے ساتھ حکومتی ٹیم کے وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی قیادت میں مذاکرات کئے ہیں تاہم ابھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دھرنا قائدین نے حکومتی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کا نام فو الفور ای سی ایل میں ڈالا جائے۔سپریم کورٹ کا فل بنچ نظر ثانی پٹیشن کی سماعت کرے۔تحریک لبیک کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔ملک بھر سے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔