اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

’’تمام مسلمانوں کا حضورپاکؐ سے محبت کا رشتہ ہے اور اس رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا‘‘ آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف جاری احتجاج پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا،مظاہرین سے بڑی اپیل کردی گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج  کے ترجمان  میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کا کیس قانونی معاملہ ہے اور ہر مسئلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوسناک ہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 برس سے عدالتوں میں چل رہا ہے اور یہ قانونی معاملہ ہے۔

بہتر ہوگا کہ آسیہ مسیح کے معاملے میں قانونی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کا حضور پاک ﷺ سے محبت کا رشتہ ہے اور اس رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے، ہمیں اسلامی تعلیمات اور قانون کو نہیں چھوڑنا چاہیے اور چاہتے ہیں کہ صورتحال پرامن طریقے سے حل ہوجائے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان پچھلی 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو رہا کردیا تھا جس کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…