جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مظاہرین نے حد پار کی توہم لوگ کیا کریں گے، ڈی جی رینجرز نے واضح اعلان کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے،آسیہ بی بی کی بریت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور امید ہے یہ جلد بہتر ہوجائیگی۔

وہ جمعرات کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ستمبر 2013 سے اب تک کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہر سے 67 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ 2017 اور 2018 میں دہشت گردی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،عام انتخابات والے دن کراچی میں بدامنی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا۔میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار شہر میں کاروبار کی بہتری کے لیے اپنے خون اور جانوں کی قربانی کی شکل میں حصہ ڈال رہے ہیں، رینجرز کراچی کی معیشت اور کاروبار میں ایک خاموش اسٹیک ہولڈر ہے جس طرح پانچ سال میں کراچی کے حالات نارمل ہوئے اس کی مثال بھی دنیا میں نہیں ملتی۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 70 فیصد انڈر میٹرک نوجوان ملوث پائے جاتے ہیں، یہاں آباد برادریوں کو جرائم میں ملوث نوجوانوں اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔آسیہ بی بی کی بریت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ یہ صورتحال صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور امید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی تاہم احتجاجی مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…