لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، یہ بات معروف صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، ہارون الرشید نے کہا کہ قرآن مجید کہتا ہے کہ ہر انسان اپنے اعمال کا قیدی ہے، عمران خان نے جو بویا آج وہ کاٹ رہے ہیں، عمران خان نے لوگوں کی تضحیک کی، میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ یہ لونڈے لپاٹے تم کو مروا دیں گے، انہوں نے نشستوں کے حوالے سے کوئی ڈھنگ کی حکمت عملی نہیں بنائی، پارٹی میں گندے لوگوں کو شامل کیا اور پھر ان لوگوں کو وزارتوں
میں بھی شامل کرنا پڑا، ہارون الرشید نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار آدمی ہیں مگر ان کے اردگرد ایماندار لوگ نہیں ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ نیب میں جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ان میں چار وزیر بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں چل سکتا، خیبرپختونخوا میں محمو د خان نہیں چل سکتا، نعیم الحق، فواد چوہدری اور پرنسپل سیکرٹری بھی نہیں چل سکتے، عمران خان کو اچھے لوگ لانے پڑیں گے۔