جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آپ کو پتہ نہیں چلے گا آپ کیساتھ کیاہورہاہے؟جو لوگ تشدد میں ملوث ہیں ان کوحساب دینا ہوگا،آپ ریاست کامقابلہ نہیں کرسکیں گے،حکومت نے دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ جو لوگ تشدد میں ملوث ہیں ان کوحساب دینا ہوگا،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے، آپ ریاست کامقابلہ نہیں کرسکیں گے، آپ کو پتہ نہیں چلے گاکہ آپ کے ساتھ کیاہورہاہے،ہم سب پاکستان کے آئین کے تابع ہیں اور آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ، ہم پاکستان کو بناناریپبلک نہیں بننے دیں گے، ہم انہیں ایک راستہ دیناچاہتے ہیں کہ وہ تشدد کی طرف نہ جائیں،

بلاول بھٹو اورشہبازشریف سے حکومتی وفد کی ملاقات حوصلہ افزارہی اور اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے ہمیں تعاون کا یقین دلایاہے،اپوزیشن اور ریاستی ادارے حکومتی موقف کے پیچھے کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں ریاست کاموقف بیا ن کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان عقیدت کے اس درجے پر ہیں کہ مدینہ کی سرزمین پرکبھی جوتے پہن کرنہیں اترے۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد انفارمیشن سروس اکیڈمی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اہم امور زیربحث آئے اور فیصلہ کیاگیا کہ سوروزہ پلان اٹھائیس نومبر کو پورا ہوگا تاہم اس کے حوالے سے تمام معاملات 9نومبر سے عوام کے سامنے لانا شروع کردیئے جائیں گے کہ اس میں کیا کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور کون سے اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اوربتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں ٹیکنالوجی ٹرانسفرپرزوردیاجائے گا ۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں نجکاری کے حوالے سے بھی معاملات زیربحث آئے اور فیصلہ کیاگیا کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری روک دی جائے ان دونوں اداروں کی تنظیم نو کریں گے ایس ای ایم ای بنک ، فرسٹ وویمن بنک، بلوکی پاورپلانٹ، حویلی بہادر پلانٹ، لاکھڑا کول ، جناح کنونشن سنٹر، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کی نجکاری کی جائے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ ابھی کچھ دیر پہلے وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کی ہے اور کچھ عناصر کی طرف سے جو دھرنا چل رہاہے وزیراعظم نے کل اس پر قوم کو اعتماد میں لیاتھا پورا پاکستان اس معاملے میں اکٹھا ہے ہم نے اپوزیشن سے اس معاملے پر بات کی ہے اور اپوزیشن نے ہمیں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی نقصان نہ ہو اور تشدد کاکوئی معاملہ نہ ہو

اس سے بچناچاہتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے آپ ریاست کامقابلہ نہیں کرسکیں گے آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہاہے لیکن ہم ایک راستہ دیناچاہتے ہیں، جو کوئی بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرے گا اسے حساب دینا ہوگا عدالتیں ، فوج اور ادارے آئین کے تابع ہیں اور آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ہم پاکستان کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حکومت کانہیں بلکہ ریاست کاموقف پیش کیا ہم نقصان سے بچناچاہتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ عشق رسولﷺ کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحمل اوربردباری کامظاہرہ کریں قانونی راستے سب کے لئے کھلے ہیں اس لئے قانونی راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گزشتہ رات جو تقریر کی ہے اس میں ر یاست کی لائن واضح کردی ہے اپوزیشن سے جو ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ حوصلہ افزا رہی ہیں ۔پیپلزپارٹی کی طرف سے سیدنویدقمر اور مسلم لیگ نون کی طرف سے سردارایازصادق کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام بڑی سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکرچلاجائے۔ ہمارا ایمان ہے کہ تمام مسلمان عاشق رسولﷺ ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان عقیدت کے اس درجے پر ہیں جو مدینہ کی سرزمین پر کبھی جوتے پہن کرنہیں اترے ابھی دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسولﷺ وزیراعظم کے لئے خصوصی طورپر کھولاگیا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم بھی اندر گئے اور وہاں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ قتل کے فتوے جاری کررہے ہیں وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کے بارے میں ایسی باتیں کررہے ہیں وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ریاست کاموقف بیان کردیا ہے ہم انہیں ایک راستہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ تشد د کی طرف نہ جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرالاطلاعات نے کہاکہ وہ اس وقت آپریشن سمیت کسی قسم کی تفصیلات بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ لاہور اور راولپنڈی میں مظاہرین سے بات چیت ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…