پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم بننے کے لیے ملک بند کرنا جائز لیکن اب ناجائز ہے میڈیا نے بھی کوئی بات نہیں کی لیکن عمران خان نے یہ کام کرکے ساری دنیا کے سامنے پاکستان کو بدنام کر دیا، رانا ثناء اللہ حکومت پر چڑھ دوڑے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کے وزیر اعظم اور صدرماضی میں ملک کو بند کرتے رہے ہیں،عمران خان نے اپنی تقریر میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کا نام لے کر ان کی توہین کی ہے،وزیر اعظم بننے کیلئے ملک بند کرنا عمران خان کے نزدیک جائز ہے لیکن اب نا جائز ہے، حکومت احتجاج کا معاملہ حل کرنے کیلئے پالیسی وضع کرے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کل کا بیان افسوسناک ہے۔بد قسمتی ہے کہ عمران خان نے دھرنوں سے متعلق بات کی۔یہ لوگ ڈی پی او کا معاملہ حل نہیں کر سکتے تو اتنا بڑا معاملہ کیسے حل کریں گے۔عمران خان نے اپنی تقریر میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کا نام لے کر ان کی توہین کی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا نے بھی کوئی بات نہیں کی لیکن وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ساری دنیا لے سامنے پاکستان کو بدنام کیا ہے۔عمران خان ذہانت اور بصیرت سے عاری شخص ہے۔حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ احتجاج کرنے والے چند لوگ نہیں ہیں جن کو دھمکا کر چپ کرا لیا جائے۔پاکستان کی22کروڑ عوام عاشق رسول ہے اور ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔مسلم لیگ(ن) نے بھی اس سے قبل اس طرح کے حالات کا سامنا کیا ہے لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا۔طاقت کا استعمال اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔جب عمران خان پورے ملک کو بند کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے تو ان کو پاکستانی عوام یاد نہیں آئی تھی۔وزیر اعظم بننے کیلئے ملک بند کرنا عمران خان کے نزدیک جائز ہے لیکن اب نا جائز ہے۔عمران خان بہت کہتے تھے دو دھرنا میں کنٹینر دوں گا اور تین وقت کھانا بھی فراہم کروں گا۔اب عمران خان احتجاج کرنے والوں کو کنٹینر دیں اور ان کو کھانا پہنچانے کا انتظام کریں۔پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کا وزیر اعظم اور صدر ایسے شخص ہیں جو ماضی میں ملک کو بند کرتے رہے ہیں۔ آج ان کا کیا ان کے سامنے آرہا ہے۔ حکومت معاملہ حل کرنے کیلئے پالیسی وضع کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…