اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا آسیہ بی بی کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال پر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا قوم سے ہنگامی خطاب قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے بہادری سے سامنے آتے ہوئے ملک میں آئین و قانون کی رٹ قائم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صحافی رؤف کلاسرا
نے احتجاج کرنیوالوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعوذ باللہ احتجاج کرنے والے یہ چاہتے تھے کہ توہین رسالت ؐ ثابت ہو جائے ، ہمیں تو خوشی منانی چاہئے اس موقع پر کہ توہین رسالتؐ ثابت نہیں ہوئی، ایک طویل اور تھکا دینے والا قانونی پراسس چلا اور اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ توہین رسالتؐ نہیں ہوئی ۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ احتجاج کرنیوالے کیا چاہتے تھے کہ توہین رسالتؐ ہونی چاہئے تھی۔
آسیہ رہائی فیصلہ ۔۔ ہمیں تو خوشی منانی چاہئے کہ توہین رسالتؐ نہیں ہوئی کیا احتجاج کرنیوالے چاہتے تھے کہ توہین رسالتؐ ثابت ہو جائے؟ معروف صحافی رؤف کلاسرا نے توڑ پھوڑ کرنیوالوں کو لاجواب کر دیا
1
نومبر 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں