اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر ایڈمن علی شیر محسود کے قبضہ سے سات لگژ ری گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں‘ یہ گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کررہے تھے جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن آصف ہرگن کے قبضہ سے بھی تین لگژ ری برآمد کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ممبر ایڈمن علی شیر محسود کے قبضہ سے
واپس لی گئی گاڑیوں میں لینڈ کروزر ٹیوٹا رجسٹریشن نمبر XT-873 ٹیوٹا گرینڈے رجسٹریشن نمبر جی ایکس 327 ‘ ٹیوٹا اٹلس جسٹریشن نمبر GAD-560 ‘ ہونڈا سو ئس GAB-309 ‘ ٹیوٹا کرولا GAB-744 اور ہونڈا سٹی GAD-553 ۔ علی شیر محسود 80 کروڑ کرپشن کا اہم کردار ہے جو فاٹا سیکرٹریٹ میں کی گئی تھی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی جوائن کرکے اس سے سات سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی تھیں جو وزیر مواصلات مراد سعید نے واپس لی ہیں۔ آصف ہرگن کے قبضہ سے واپس کی گئی گاڑیوں میں ٹیوٹا فارچیون جیپ جی اے ای 132 ‘ ہونڈا سوکس جی اے ڈی 873 ‘ ہونڈا سوک جی ایکس 575 شامل تھیں ان افسران کے خلاف مجرمانہ قانون کے تحت کارروائی بھی لائی جائے گی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں ممبر پلاننگ عاصم امین کے قبضہ سے بھی تین گاریاں برآمد کرلی گئی ہیں ان میں ٹیوٹا لینڈ کروزر GA-6048 ‘ ٹیوٹا فار چون جی اے ڈی 205 اور ٹیوٹا کرولا بی بی پشاور 5308 شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کرنل عظیم کے قبضہ سے دو گاڑیاں برآمد جبکہ کرنل سلمان کے قبضہ سے بھی دو گاڑیاں ، ‘ طفر محمود کے قبضہ سے دو گاڑیاں اویس احمد خان سے دو گاڑیاں اور عمران احمد کے قبضہ سے بھی دو گاڑیاں برآمد ہوگئی ہیں یہ غیر قانونی طریقہ سے استعمال کرنے میں مصروف تھے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر ایڈمن علی شیر محسود کے قبضہ سے سات لگژ ری گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں