لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم ٹاسک فورس جائزہ کمیٹی نے پنجاب کابینہ کے وزراء کی اور حکومت کی 60دنوں کی کار کردگی کی رپورٹ تیار کر لی ‘وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی جائیگی ‘ناقص کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے وزراء کو فارغ کر نے کا فیصلہ حکومت کے 100دن پورے ہونے پر کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ٹاسک فورس جائزہ کمیٹی نے پنجاب کابینہ کے وزراء کی اور حکومت کی کار کردگی کی رپورٹ تیار کر لی
جس میں پنجاب کابینہ کے تمام وزراء کے بارے انکے محکموں کی کار کر دگی کیساتھ ساتھ حکومت کے سو دن کے حوالے سے دےئے جانیوالے پروگرام پراب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے جبکہ ٹاسک فورس حکومت کے سو دن پورے ہونے کے بعد اپنی حتمی جائزہ رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی اورناقص کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے وزراء کو فارغ کر نے کا فیصلہ حکومت کے سودن پورے ہونے پر کیا جائیگا۔