جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے بیرون ملک سفیروں کو بڑااختیار دیدیا ،سرکاری افسران کے دوروں پر پابندی سمیت بڑی پابندیاں عائد،تفصیلات جاری

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے بعد سرکاری افسران کے بھی بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی، اجلاس اور کانفرنسز میں متعلقہ سفارت خانے کے اہلکار شرکت کریں گے، سرکاری حکام دعوت نامے بھی قبول نہیں کریں گے،بیرون ملک دوروں سے قبل وزیراعظم آفس اور دفترخارجہ کو تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک اجلاس اور کانفرنسز میں افسران کے جانے اور ان کے دوروں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، وفاقی وزرا کے بعد اب سرکاری افسران کے بھی بیرون ملک دوروں کے مزے ختم ہوگئے۔حکومت نے وفاقی وزارتوں کے حکام پر معاہدوں کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی، حکم نامے کے مطابق سرکاری حکام اپنی مرضی سے بیرون ملک دوروں کے دعوت نامے قبول نہیں کریں گے۔بیرون ملک دوروں سے قبل وزیراعظم آفس اور دفترخارجہ کو تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا، اس حوالے سے بیرون ملک سفارت خانوں کو مکمل نمائندگی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔بیرون ملک اجلاس اور کانفرنسز میں متعلقہ سفارت خانے کے اہلکار شرکت کریں گے، سرکاری افسران، حکام بیرون ملک کے بجائے سفارت خانوں کو بریف بھیجیں گے۔اس کے علاوہ وزارتوں، ڈویژنز کیحکام بریفنگ کیلئے مطلوبہ مواد بروقت فراہم کریں گے، وزارتوں اور ڈویژنز کو وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور بیرون ملک تعینات سفیروں کو اہم اختیارات سونپ دیئے گئے۔وزیر اعظم نے بیرون ملک سفیروں کو حکومتی معاہدوں پر دستخط کا اختیار دے دیا ہے جس کے بعد سفیر متعلقہ ممالک میں حکومتی معاہدوں پر دستخط کر سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے بعد سرکاری افسران کے بھی بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…