بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایان علی کو ئی لانچ سے نہیں جارہی تھی بلکہ جہاز سے جارہی تھی ،پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ گر پیپلز پارٹی چاہتی تو حکومت کو وجود میں ہی نہ آنے دیتی، اے پی سی پیپلز پارٹی نہیں بلکہ فضل الرحمان بلارہے ہیں، آصف زرداری بار بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو نہیں گرائیں گے،بے نامی اکا ؤ نٹس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ایسے ہزار وں اکا ؤ نٹس ہیں،ایان علی کو ئی لانچ سے نہیں جارہی تھی بلکہ جہاز سے جارہی تھی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اے پی سی پیپلزپارٹی نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان بلا رہے ہیں ، ان کے خیال میں حکومت کی پالیسیوں سے وفاق کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ،اس لئے اس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اور ایجنڈا بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اے پی سی حکومت گرانے کیلئے نہیں ہے کیونکہ آصف زرداری یہ بات بار بار کہہ چکے ہیں کہ ہمارا ایجنڈا حکومت کو گرانا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی چاہتی تو حکومت کو وجود میں ہی نہ آنے دیتی،منی لانڈرنگ کیس میں ہماری قیادت کے خلاف تین کروڑ کی ٹرانزکشن کا ذکر ہے لیکن میڈیا میں ہونیوالی بحث میں اس کوکچھ اور بنادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عدلیہ اورمیڈیا اب اس سے پیچھے نہ ہٹے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی اکا ؤ نٹس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ایسے ہزار وں اکا ؤ نٹس ہیں جن سے بیرون ملک ٹرانزکشن ہوتی ہیں اور اندرون ملک بھی ہوتی ہیں ، اس لئے ایف آئی اے کو ان تمام اکانٹ ؤ س کودیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سٹیٹ بینک ان اکا ؤ نٹس کودیکھ رہا تھا تو پھر کیا سٹیٹ بینک سویا ہوا تھا ؟لانچوں کے ذریعے پیسہ بھیجنا خواب ہے ، یہ ایک انتہائی غلط خبر ہے ، ایان علی کو ئی لانچ سے نہیں جارہی تھی بلکہ جہاز سے جارہی تھی ۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ گر پیپلز پارٹی چاہتی تو حکومت کو وجود میں ہی نہ آنے دیتی، اے پی سی پیپلز پارٹی نہیں بلکہ فضل الرحمان بلارہے ہیں

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…