لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تند و تیز بیانات کے حوالے سے مشہور مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد اب تک خاموش کیوں ہیں اور حمزہ شہباز مزید فعال کیوں ہو گئے ہیں، اس بارے میں معروف صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف اور مریم نواز دونوں ہی خاموش ہیں،
معروف صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جیل میں سوچنے کا بہت وقت ملا اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان جیل میں اندر تنہا ہوتا ہے پھر میاں نواز شریف کو اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کا بھی صدمہ لگا، معروف صحافی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ کوئی نیا بیانیہ تیار کر رہے ہیں، معروف صحافی عارف نظامی نے کہاکہ ایک وقت تھا جب مریم نواز کے ٹویٹس میڈیا کی زینت بنتے تھے مگر اب تو ایسے لگتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہی بند ہو گیا ہے، عارف نظامی نے کہا کہ مریم نوازڈپریشن کا شکار لگ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مریم نواز بڑے دھڑلے سے سیاست میں آئی تھیں مگر اب حمزہ شہباز سیاست میں فعال ہو گئے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ حمزہ شہباز بہت اچھا خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف کا کیمپ نواز شریف کے بجائے تیز ہو گیا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ ان دونوں کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے اور شاید کوئی مک مکا ہو گیا ہو۔ یاد رہے کہ جب میاں نواز شریف سے کچھ صحافی نے سوالات کرنے کی کوشش کی تھی تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ سب باتوں کا جواب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب دیں گی۔ معروف صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف اور مریم نواز دونوں ہی خاموش ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جیل میں سوچنے کا بہت وقت ملا اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان جیل میں اندر تنہا ہوتا ہے پھر میاں نواز شریف کو اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کا بھی صدمہ لگا، معروف صحافی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ کوئی نیا بیانیہ تیار کر رہے ہیں