کراچی (این این آئی) عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے تیزی سے ہونے والی نقل مکانی کے باعث سال 2020 تک کراچی کی آبادی پونے 3 کروڑ ہوجائے گی۔عالمی بینک کی جانب سے کرائے گئے کراچی سٹی ڈائیگنوسٹک سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ملک کے دیگر علاقوں سے ہونے
والی نقل مکانی کے باعث آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن شہر کی معیشت میں کمی واقع ہوئی ہے، تیزی سے ہونے والی نقل مکانی کے باعث 2020 تک کراچی کی آبادی2کروڑ 75 لاکھ اور 2030 تک 3 کروڑ 20 لاکھ ہوجائے گی، 1999 سے 2010 تک دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی کی معاشی ترقی کی رفتارکم رہی۔