جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کو مالیاتی خسارہ کو کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو چلانے کیلئے ایک اور بڑی مدد ،تین ارب ڈالر ملیں گے، یہ کوئی قرضہ نہیں بلکہ پیسہ کہاں سے آئے گا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کو ٹیلی کام سیکٹر میں موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا ریونیو حاصل ہو گا جس سے مالیاتی خسارہ کو کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو چلانے میں مدد ملے گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے حکام کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران

پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید ہو گی جس کیلئے وزارت کے اعلیٰ حکام، وزارت خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سیکٹر میں خدمات فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کیلئے فیس سٹرکچر مقرر کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ تمام موبائل فون ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ہی ٹائم پیریڈ میں لائسنسوں کی تجدید کیلئے آمادہ کیا جائے اور ساتھ ہی دیگر کمپنیوں کو سپیکٹرم کی فراہمی کیلئے ترغیب دی جا سکے تاکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام سیکٹر کو جدید خطوط پر فروغ اور عوام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بتایا گیا کہ دو ٹیلی کام کمپنیوں جاز پاکستان اور وارد کے لائسنسوں کی تجدید آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونا ہے جبکہ یوفون اور زونگ موبائل کے لائسنسوں کی تجدید آئندہ سال کی دوسری سہ ماہی ہو گی، اسی طرح ٹیلی نار کے لائسنس کی تجدید بھی آئندہ سال ستمبر میں ہونا ہے، ان ٹیلی کام کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کا ریونیو جمع ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کو ٹیلی کام سیکٹر میں موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا ریونیو حاصل ہو گا جس سے مالیاتی خسارہ کو کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو چلانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…