منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی ٗپی ایس پی رہنماؤں کے عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے،ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی پارٹی بنانے کی حامی بھرلی 

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنماؤں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بہتری کیلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی پارٹی بنانے کی حامی بھرلی ہے تاہم پارٹی کے نام کا نہیں بتایا جارہا جبکہ پی ایس پی کے ایک رہنما نے سابق گورنر سے رابطوں اور نئی پارٹی کے قیام سے متعلق امور کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انیس ایڈوکیٹ، رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی سے راہیں الگ کرلیں ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عشرت العباد سے پی ایس پی رہنماؤں کی ملاقات پر سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ 35 سال اکٹھے کام کیا ہے اور ان سے اختلافات دور کرنے کیلئے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ ملاقات میں ماضی کے کچھ اختلافات دور کیے ہیں لہٰذا نئی پارٹی کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت سے کی۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنماؤں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…