بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

مظفر گڑھ میں ایک اورلرزہ خیز واقعہ، ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر تین افراد نے لڑکی کا ریپ کر ڈالا ،مرکزی ملزم کون ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (این این آئی) ضلع مظفر گڑھ میں والد کی جانب سے ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اس وقت پیش آیا جب ادھار کی رقم ادا نہ کرنے پر غریب باپ کی 17 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ وہ ایک مزدور ہے اور جب وہ معمول کے مطابق کام کر پر تھا تو ان کی اہلیہ نے ے بذریعہ فون آگاہ کیا کہ انہوں نے جس فرد سے 4 ہزار روپے ادھار لیا تھا اس شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ان کی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ان کا قرض واپس کردیا جائے تو وہ ان کی بیٹی کو واپس پہنچا دیں گے۔ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے موقف اپنایا کہ انہوں نے کسی کی مدد سے ملزم کو بذریعہ موبائل فون رقم منتقل کی جس کے بعد انہیں فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فون پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ مرکزی ملزم، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے ایک گھر پر لائے اور بندوق کے زور پر تینوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد جب جگہ معلوم کرکے اس گھر پر پہنچے تو مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ مرکزی ملزم صدر پولیس تھانے کے سب انسپکٹر بھٹی کا کلرک ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی صداقت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے جبکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…