اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مزار داتا صاحب کے باہر یہ چیز میں اپنی جیب سے تعمیر کرواؤں گا،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے قابل تحسین اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مزار داتا صاحب کے باہر اپنی جیب سے 3منزلہ مسافر خانے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے 2کنال اراضی پر محیط اس مہمان خانے میں خواتین کیلئے علیحدہ بندوبست ، لنگر کا انتظام اور 300مہمانوں کی گنجائش ہو گی ، وزیر اعظم عمران خان نے لاہور شہر کی 5جگہوں پر مسافر خانوں کی تعمیر کا حکم دیا ہے جو موجودہ حکومت کی سماجی خدمات کی ایک کڑی ہے ،

اس حوالے سے سینئر وزیر عبدلعلیم خان نے ایل ڈی حکام کے ہمراہ مزار داتا صاحب کا دورہ کیا جہاں انہیں مجوزہ مسافر خانے کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، سینئر وزیر نے مزار کے باہر بیت الخلاء کے پاس تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے اور خوبصورت پارک کی تعمیر کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ مسافر خانے کی تعمیر عرس کے حوالے سے لاہور شہر کی طرف سے آنے والے مہمانوں کیلئے تحفہ ہے جس میں وہ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں باقی 4مسافر خانے ایل ڈی اے کی جانب سے تعمیر کیے جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ مزار داتا گنج بخش کے باہر مسافر خانہ آئندہ 2ماہ میں تعمیراتی مراحل سے گزرے گا اور وزیر اعظم عمران خان سے اس کا افتتاح کروائیں گے ،انہوں نے ایل ڈی حکام کو ہدایت کی کہ بقیہ4مسافر خانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ اور مسافروں کیلئے بھرپور سہولتوں کا حامل بنایا جائے ،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان ،چیف انجینئر اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فرخ قیوم اور مینجر آپریشن سہیل ملک بھی موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حوصلہ رکھے احتجاج کرنا دل گردے کا کام ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی طرح اگر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں بھی یہی رویہ اپنایا ہوتا تو اُن سے بھی ایسا ہی سلوک ہوتا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی بڑے دل کے مالک اورمنجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں انہوں نے اپوزیشن کو برداشت کیا اور ا ن سے غیر معمولی رعائیت برتی ،

ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نوازشریف کی سربراہی میں اکٹھے ہونے والے چور اب زرداری کے زیر سایہ جمع ہو رہے ہیں اور مولا نا فضل الرحمان کو خدا خوفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کو بتانا چاہیے کہ وہ کیوں بی ہے جمالو کا کردار ادا کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز بیرون ملک کسی ضروری کام سے گئے ہوں گے اور امید ہے کہ وہ واپس بھی آئیں گے ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں احسن انداز میں ٹیک آف کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ5برسوں میں عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کرینگے ،ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم اور آپریشن جاری ہے البتہ یہ آپریشن طاقتور مافیا اور بڑے گروپوں کے خلاف ہے میں ایک مرتبہ پھر یقین دلاتا ہوں کہ کسی کچی آبادی اور کسی غریب کے گھر کو نہیں چھیڑا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…