بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سپیکر ہاؤس پنجاب میں پر اسرار آتشزدگی ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،سپیکر ہاؤس تاحال سابق سپیکر رانا محمد اقبال کی تحویل میں ہے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر ہاؤس پنجاب میں پر اسرار آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، آتشزدگی سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 16اگست کو نئے سپیکر کا انتخاب ہونے کے باوجود سپیکر ہاؤس تاحال سابق سپیکر رانا محمد اقبال کی تحویل میں ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت سپیکر ہاؤ س پنجاب میں پراسرار آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 12صوفے ،32پردے 18کرسیاں اورتین بیڈ بھی بمعہ میٹرس جل کر خاکستر ہوگئے۔: آتشزدگی سے سپیکر ہاؤس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیمیں بھی سپیکر ہاؤس پہنچ گئی ۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر رپٹ درج کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق سابق سپیکر کے زیر استعمال رہائش گاہ کی بجلی کا بل بھی 15لاکھ واجب الادا ہے ۔ سپیکر ہاؤس پنجاب میں پر اسرار آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، آتشزدگی سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 16اگست کو نئے سپیکر کا انتخاب ہونے کے باوجود سپیکر ہاؤس تاحال سابق سپیکر رانا محمد اقبال کی تحویل میں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…