لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی امیدوں کا محور ہیں‘ عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر بے حد خوش ہیں‘ ماضی کے دس سالہ دور کے مقابلے میں تحریک انصاف کی دو ماہ کی کارکردگی بہتر ہے‘ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کو حاصل کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے دس سالہ دور کے مقابلے میں تحریک انصاف کی دو ماہ کی کارکردگی بہتر ہے۔
عام آدمی کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر بے حد خوش ہیں۔ عوامی توقعات کے مطابق مسائل حل کریں گے۔ کپتان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی امیدوں کا محور ہیں۔ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کو حاصل کرے گا۔