سرگودھا(آن لائن)اب کتنے لاکھ سے زائد کی پراپرٹی نان فائلر نہیں خرید سکے گا؟ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی خریدو فروخت نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ،50 لاکھ سے زائد کی پراپرٹی نان فائلر نہیں خرید سکے گا، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی خریدو فروخت نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور رجسٹرار کو بذریعہ مراسلہ حکم دیا گیا ہے کہ ایسی کسی پراپرٹی جس کی مالیت 50 لاکھ سے زائد
کی ہو گی وہ کیس بھی نان فائلر کے نام ٹرانسفر نہیں کی جائے گی اگر محکمہ ریونیو نے اس حکم کے باوجود اس کی رجسٹری کر دی تو اس سے اصل رقم کا 3 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا، اسی طرح محکمہ ایف بی آر کی جانب سے صوبہ بھر کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نان رجسٹرڈافراد کے ساتھ کسی قسم کی خریدوفروخت نہ کریں بصورت دیگر ان سے بھی 3 فیصد اصل رقم کا جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔