سرگودھا(آن لائن)حکومت نے کچی آبادیوں کے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا،زمین کی سرکاری قیمت وصول کرکے زمین قابضین کے نام کردی جائے گی،تفصیلات جاری،حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی کچی آبادیوں کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے، مالکانہ حقوق دینے کیلئے ان سے سرکاری رقم وصول کر کے پراپرٹی ان کے نام منتقل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے
36 اضلاع میں ایسی تمام کچی آبادیوں کی مفصل رپورٹ طلب کی گئی ہے، جہاں پر لوگ رہائش پذیر ہیں ، حکم میں کہا گیاہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ ان آبادیوں میں کون کون لوگ اور کتنی کتنی جگہوں پر قابض ہیں ، تاکہ ان سے زمین کی سرکاری قیمت وصول کر کے یہ جگہیں ان کے نام کی جائیں ، تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو بھی یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں قائم کچی آبادیوں کی مفصل اور جامع رپورٹیں ارسال کریں۔