جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

وہ مخبر ہے اور میں خانہ کعبہ گیا ہو ں اور خانہ کعبہ کو گواہ بناکرکہتاہوں کہ وہ مشرف دور میں ۔۔! شیخ رشید صحافی کے سوال پر طیش میں آگئے،اہم شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعدرفیق کو اداروں کا مخبر قراردیدیا اور کہاہے کہ اگر سعد رفیق کی ریلوے میں کارکردگی کی سینئر صحافی ہارون رشید نے تعریف کی ہے تو کیا وہ آسمان سے اترا ہے ۔ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سینئر صحافی ہارون رشید نے بطور ریلوے سعد رفیق کی کارکردگی کی تعریف کی ہے جس پر

شیخ رشید سیخ پا ہوگئے اور کہاکہ ہارون رشید آسمان سے نہیں اتر ا بس میرا اتنا ہی جواب ہے ۔صحافی نے دوبارہ سوال کیاکہ سعدرفیق نے آپ پر الزام لگایاہے کہ آپ اداروں کے مخبر ہیں جس پر شیخ رشید نے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ آپ نے یہ کس کے کہنے پر یہ سوال کیاہے وہ مخبر ہے اور میں خانہ کعبہ گیا ہو ں اور خانہ کعبہ کو گواہ بناکرکہتاہوں کہ وہ مشرف دور میں بھی اداروں کا مخبرتھا اور آج بھی مخبر ہے ، شیخ رشید نے غصے میں آکر کہاکہ اب آپ کی تسلی ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…