اس معاملے بہت جلدی مچائی جارہی ہے،جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت کب اور کہاں ہوگی؟سعودی عرب ڈٹ گیا، دوٹوک اعلان

27  اکتوبر‬‮  2018

منامہ(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سلطنت کے قوانین کے تحت اور سعودی سرزمین پر ہی ہوگی۔عالمی میڈیا کے مطابق بحرین میں ہونے والی علاقائی سمٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لیکن دنیا اس معاملے پر ہیجانی کیفیت کا شکار ہوگئی ہے۔سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس معاملے بہت جلدی مچائی جارہی ہے، لگتا ہے یہ معاملہ ہسٹریائی

ہوگیا ہے جس پر بلاوجہ ہیجانی کیفیت پیدا کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے تفتیشی حکام کی ترکی کے ساتھ استنبول میں مشترکہ تحقیقات جاری ہیں تاہم ملزمان کے خلاف سعودی قوانین کے تحت اور سعودی عرب میں ہی سماعت ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ کا امریکی وزیر دفاع کے بیان کو نظر انداز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، صحافی کے قتل کی وجہ سے ان تعلقات میں دراڑ نہیں آئیگی ٗ چند بیانات سے تعلقات کو کمزور نہیں بنایا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…