کراچی (این این آئی) اومنی گروپ کے خلاف جاری تحقیقات کے حوالے سے سندھ حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر بڑافیصلہ کرتے ہوئے انورمجید اور اومنی گروپ کو دی جانیوالی سبسڈی فوری طور پرروک دی ہے اس سلسلے میں سیکرٹری عمل در آمد سندھ مجتبیٰ جویو نے متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز کو خط لکھ دیا۔خط سپریم کورٹ کے حکم اور جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں لکھا گیا۔
سندھ حکومت کی طرف سے 8 وزارتوں اور صدرسندھ بنک کو خط 25 اکتوبر کو لکھا گیاہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ اومنی گروپ کودی گئی سبسڈی پرعملدرآمد روک دیاجائے، جس سبسڈی کی منظوری دی جاچکی ہے اس پر عملدرآمد روکا جائے اور جو چیک جاری کیے جاچکے ہیں انہیں بھی منسوخ کیا جائے۔سندھ حکومت ٹریکٹرمینوفیکچرنگ، شوگرانڈسٹری، کیپٹوپلانٹ کی مد میں سبسڈی دیرہی تھی۔