بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تھر میں ایک اور لرزہ خیز واقعہ،غربت سے تنگ بیوہ خاتون نے تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ خود کشی کرلی،سسرال والوں نے گھر سے کیوں نکالا؟افسوسناک انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر پارکر (این این آئی) صحرائے تھر میں بھوک اور افلاس سے تنگ آکر ایک بیوہ خاتون نے اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ خود کشی کر لی۔خود کشی کرنے والی عورت کا شوہر ایک سال قبل فوت ہوا گیا تھا جس کے بعد اس خاتون اور اس کی بچی کو پالنے کا بوجھ اس کے غربت کے مارے سسرال والوں کیلئے قابل برداشت نہیں رہا تھا لہذا سسرالی اسے بچی سمیت والدین کے گھر چھوڑ گئے تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ چیلہار کے گاؤں فلڑہار میں پیش آیا جہاں بھوک و تنگدستی

کے سبب 22 سالہ شریمتی نپو نے اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفیہ شریمتی نپو اور اس کی بچی کی لاشیں کنویں سے نکال کر سول ہسپتال مٹھی منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعہ سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تھر میں سال رواں تاحال 80 سے زائد افراد خودکشیاں کر چکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے اور ان کی خودکشیوں کی وجوہات غربت و تنگدستی بتایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…