ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل،پاکستان پٹرولیم کمپنی نے 6کروڑ ڈالر کی کمپنی 18کروڑ ڈالر میں خریدلی، افسوسناک انکشافات

27  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)نیب نے پاکستان پٹرولیم کمپنی میں بدعنوانی و بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی ایم این ڈی کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ ڈالر تھی لیکن پی پی ایل نے خود ساختہ رپورٹ پر یہی اثاثے 18 کروڑ ڈالر میں خریدے۔ مجرمانہ غفلت کے ذمہ داران

و ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے اور انکوائری میں چیک ریپبلک کے شہری کی بطور بینیفشری نشاندہی ہوئی ہے۔نیب رپورٹ میں پی ایس او اور بائیکو آئل کمپنی کے مابین خرید و فروخت کے معاہدے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا اور بائیکو کمپنی کو مالی فائدہ پہنچایا گیا، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…