ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ریڈزون میں قانون کی خلاف ورزی پرسعودی قونصل خانے کی گاڑی بھی زد میں آگئی،ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے ریڈزون میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا 500 روپے چالان کردیا۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر سی سی 5202 میں موجود سعودی سفارتکار نے پولیس افسر سے مختلف بااثر افراد سے فون کروائے

مگر تمام کوششوں کے باوجود سعودی سفارت کار کے ڈرائیور کو 500 روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق میٹروپول ٹریفک سیکشن کے افسر محمد نواز سیال نے بغیر نمبر پلیٹ ایک قیمتی گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا۔گاڑی کے آگے اور پیچھے نمبر پلیٹس موجود نہیں تھیں اور گاڑی کے ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق استفسار پر ڈرائیور غلام مرتضی نے گاڑی کے اندر موجود نمبر پلیٹس پیش کیں اور نمبر پلیٹ نہ لگانے کا جواز سیکورٹی رسک قرار دیا۔ٹریفک پولیس افسر نواز سیال نے تمام واقعات کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ اس دوران گاڑی میں موجود سعودی سفارتکار نے کئی بااثر افراد سے فون بھی کرائے مگر پولیس افسر سب انسپکٹر نواز سیال نے قانون کی بالادستی کو ترجیح دی اور ڈرائیور غلام مرتضی 500 روپے کا چالان کیا۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد سعودی سفارتخانے کی گاڑی روانہ ہوگئی۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر سی سی 5202 میں موجود سعودی سفارتکار نے پولیس افسر سے مختلف بااثر افراد سے فون کروائے مگر تمام کوششوں کے باوجود سعودی سفارت کار کے ڈرائیور کو 500 روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق میٹروپول ٹریفک سیکشن کے افسر محمد نواز سیال نے بغیر نمبر پلیٹ ایک قیمتی گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا۔گاڑی کے آگے اور پیچھے نمبر پلیٹس موجود نہیں تھیں اور گاڑی کے ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…