لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کیس میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کے خلاف مزید ثبوت مل گئے، سابق افسران نے شہباز شریف کے خلاف نیب کو بیان ریکارڈ کرا دئیے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ سابق افسران نے شہباز شریف کے خلاف نیب کو بیان ریکارڈ کرا دئیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افسران کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے احکامات پر ہی ٹھیکے آگے دینے کے فیصلے ہوئے، لطیف سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔شہباز شریف اور فواد حسن فواد پر قوانین کے برعکس اقدامات کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لطیف سنز کمپنی سے غیرقانونی طور پر مالی فوائد حاصل کئے، 21اکتوبر 2014ء کو آشیانہ اقبال منصوبہ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔