جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیلی طیارے کی اسلا م آباد آمد کی افواہ ،جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے، اس کا مطلب ہے کہ ۔۔۔! احسن اقبال پھر بول پڑے،سنگین الزام عائد کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی افواہ پر سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے وضاحت کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں پاکستان کی جعلی فکر نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا ہے کہ ہم نہ مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے اور نہ ہی اسرائیل سے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ایوی شارف نامی ایک اسرائیلی صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا تاہم وہ طیارہ دارالحکومت تل ابیب سے براہ راست اسلام آباد نہیں پہنچا بلکہ طیارے کے پائلٹ نے چالاکی کرتے ہوئے پہلے اسے 5 منٹ کیلئے عمان میں لینڈ کروایا اور پھر وہاں سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری۔اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ طیارہ اسرائیل میں رجسٹرڈ نہیں تھا اور اسے کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبار ڈیئر نے بنایا تھا تاہم اسرائیلی صحافی کی مذکورہ ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں اور افواہوں کا ایک سیلاب آگیا جس کے بعد سابق وزیر داخلہ اور لیگی رہنما احسن اقبال نے بھی اپنے پیغام میں حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر ڈالا۔احسن اقبال نے بی بی سی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے۔احسن اقبال کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھاکہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان، نواز شریف ہے اور نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو۔ ہم نہ مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے اور نہ اسرائیل سے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لیے جعلی فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔وزیر اطلاعات کی اس ٹوئیٹ پر احسن اقبال نے جواب الجواب میں کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں، لہذا دونوں ممالک کے رجسٹرڈ طیارے ایک دوسرے کی فضائی حدود میں سفر نہیں کرسکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…