اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں مبینہ آمد،مولانافضل الرحمان بھی بول پڑے، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

27  اکتوبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے اور اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے جبکہ اربوں روپے کا غبن کرنیوالے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں،تحریک انصاف سے متفق ہونے والے حکومت میں ہیں اور اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں، اسرائیلی طیارے کی آمد پر مکمل خاموشی ہے،حکومت پوزیشن واضح کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ حکومت ناجائز ہے، زیرزمین حرکتیں سامنے آرہی ہیں، عمران خان ایک طرف کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا دوسرے طرف کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے۔نیب کا ادارہ مشرف دور میں بنایا گیا یہ احتساب کا نہیں بلکہ سیاستدانوں کے خلاف سیاسی انتقام کا ادارہ ہے،اب بھی اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے، تحریک انصاف سے متفق ہونے والے حکومت میں ہیں اور اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت میں چلے گئے ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے، اربوں کے غبن کرنے والے پی ٹی آئی میں جا چکے، ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں قوم پر پہاڑ گرائے گئے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد بنا کر قوم کی آواز بننا چاہتے ہیں، عوام کی مضبوط اور مستحکم آواز بنیں گے لیکن جلد بازی اور عجلت میں کوئی کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہو چکی ہے جبکہ کوشش ہے کہ نوازشریف سے بھی جلد ملاقات ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کے پاکستان آنے بارے خبر پر سوشل میڈیا پر بہت ہنگامہ ہے۔اس حوالے سے مکمل خاموشی ہے اورحکومت وضاحت نہیں دے رہی ،یہ ساری صورت حال بڑی گھمبیر ہے، حکومت کو چاہیے کہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…