منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی ، حکومت کی جانب سے پروٹوکول میں دی جانیوالی کیا چیزیں واپس کردیں؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی،آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ جسٹس انوار الحق نے سرکاری گاڑی اور موبائل واپس کردیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ نے سادگی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے پروٹوکول کو میں دی جانے والی سرکاری مرسڈیز اور موبائل فون واپس کردیا ۔واضح رہے کہ  ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس ہیں۔ جسٹس محمد انوارالحق یکم جنوری 1957 کو جہلم کے علاقہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقامی

تعلیمی اداروں اور ایم اے ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ جسٹس محمد انوارالحق پنجاب بار کونسل سے گیارہ نومبر 1981 میں بطور وکیل انرول ہوئے ۔ 11دسمبر 1983 کو بطور وکیل لاہورہائیکورٹ جبکہ 2003ء میں سپریم کورٹ میں وکالت کے لئے انرولمنٹ ہوئی۔ آپ نے 1983 میں جہلم سے وکالت کی پریکٹس کا آغاز کیا۔ جسٹس محمد انوارالحق جج بننےسے قبل 1986 سے 1992 تک پبلک پراسیکیوٹر بھی رہے۔ 1992 سے 1997 تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبر رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…