اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے دبئی میں موجود پاکستانیوں کی رپورٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کی جائیدادوں کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے علیمہ خانم کو ای میل کے ذریعے بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد کی 16 جائیدادیں‘پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے
گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی 3جائیدادیں‘پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4جائیدادیں‘سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات کی متعدد جائیدادیں ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں، سرکاری افسران اور کاروباری شخصیات کی دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیرا عظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی بھی دبئی میں جائیداد موجود ہے سرکاری افسران اور کاروباری شخصیات کی دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیرا عظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی بھی دبئی میں جائیداد موجود ہےجس پر انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ علیمہ خانم کو ای میل کے ذریعے بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام بھی چار جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر انہیںایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھجوادیا گیا ہے تاہم انہوں نے ملکیت تسلیم کرنے اور نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات کی متعدد جائیدادیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد کی 16 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی تین جائیدادیں ہیں۔